عینور!! حبا بخاری اور آریز احمد کے گھر بیٹی کی پیدائش۔۔ خوبصورت اور منفرد نام کا مطلب کیا ہے؟

image

حبا بخاری اور آریز احمد حال ہی میں والدین بن گئے ہیں۔

جوڑے نے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کی پیدائش کا اعلان بچی کے پیروں کی خوبصورت تصویر کے ساتھ کیا۔

حبا اور آریز کی بیٹی اکتوبر میں پیدا ہوئی تھی۔ انہوں نے 2024 کو اپنے لیے خصوصی سال قرار دیا کیونکہ یہ ایک پیاری بیٹی کا خوبصورت تحفہ لے کر آیا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا، اس سال نے ہماری زندگیوں کو اتنے خوبصورت انداز میں بدل دیا کہ میرے لیے الفاظ میں بیان کرنا واقعی ممکن نہیں ہے۔ آج ہم بیٹی کی پیدائش کا دوسرا مہینہ منا رہے ہیں، یہ محبت کی خالص ترین شکل ہے جسے ہم نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے محسوس کیا کہ اس نے ہمیں اپنی رحمت، ننھے فرشتے سے نوازا۔

والدین بننے والی اس جوڑی نے اپنے مداحوں کو بیٹی کا نام بھی بتا دیا، انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ آپ ہماری زندگیوں میں روشنی لائی ہیں۔ ہم نے آپ کا نام عینور AYNUR رکھا ہے، جس کا مطلب ہے چاندنی۔

صارفین جوڑے کو پیاری بچی کے والدین بننے پر مبارکباد دے رہے ہیں۔ ساتھ ہی نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.