اتنی چھوٹی تھی والد کے انتقال پر ہنس رہی تھی۔۔ آمنہ الیاس مرحوم باپ کو یاد کرتے ہوئے آنسو نہ روک سکیں

image

"میرے والد کم عمری میں انتقال کر گئے تھے، ان کے انتقال کو 20 سال گزر چکے ہیں۔ اس وقت مجھے سمجھ نہیں تھی کہ موت کا مطلب کیا ہوتا ہے۔ والد کے جنازے کی تصاویر میرے پاس ہیں، جن میں میں مسکراتی نظر آتی ہوں، کیونکہ میں یہ نہیں جانتی تھی کہ میں نے کیا کھو دیا ہے،" اداکارہ آمنہ الیاس نے جذباتی ہوتے ہوئے نیو ٹی وی کے پروگرام 'زبردست' میں اپنی زندگی کے سب سے گہرے دکھ پر بات کی۔

انہوں نے اپنی والدہ کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے کہا، "جب والد کا سایہ سر سے اٹھا، میری والدہ محض تیس کی دہائی میں تھیں۔ انہوں نے تن تنہا ہمیں پروان چڑھایا، بے پناہ مشکلات کا سامنا کیا، اور ہمارے لیے ہر ممکن قربانی دی۔ لیکن گھر میں مرد کے نہ ہونے کا احساس ہمیشہ غالب رہا، خاص طور پر جب کسی کے رویے کی شکایت کرنی ہوتی تھی یا کسی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔"

آمنہ نے مزید کہا، "میں بہت چھوٹی تھی جب والد ہمیں چھوڑ کر چلے گئے۔ آج بھی ان کی شفقت اور محبت کی کمی شدت سے محسوس ہوتی ہے، خاص طور پر ان لمحوں میں جب زندگی کا کوئی سخت مرحلہ آتا ہے۔ والد کے بغیر کا سفر بہت مشکل تھا، لیکن ان کی یاد ہمیشہ میری طاقت بنی رہی۔"


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.