گزشتہ روز پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے اپنے شوہر کے ساتھ شادی کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی، جو منظر عام پر آتے ہی وائرل ہوگئی۔
جہاں بہت سارے لوگ انہیں شادی کی مبارک باد دے رہے ہیں وہیں کچھ صارفین نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
نیلم منیر نے دبئی کے بزنس مین سے شادی کی ہے۔ ان کے شوہر کے حوالے سے زیادہ معلومات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں، لیکن لوگوں نے تبصرے ضرور سوشل میڈیا پر جاری ہیں۔
ایک صارف نے اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا، "ہلکا ہاتھ مارنا تو ان لوگوں نے سیکھا ہی نہیں ہے۔"
جس پر حنا رضوی نے اس صارف کو کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا، "تو کیا شادی کے بعد میں خود کما کر کھلائے؟ اگر کوئی بھی عورت اچھا کمانے والے آدمی سے شادی کرتی ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ بیوی کا حق ہے کہ شوہر کے پیسوں پر سکون سے زندگی گزارے۔"
انہوں نے آخر میں تنبہہ کرتے ہوئے کہا کہ، "آپ کو کسی عورت پر ایسے تبصرے نہیں کرنے چاہیئں۔"