چیمپئینز ٹرافی؛ اسکواڈ کا اعلان کب ہوگا؟

image

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی اور ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی مشاورت مکمل کرلی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منظوری کے بعد قومی اسکواڈز کا اعلان ہفتے کی شام تک کردیا جائے گا۔

چیمپئینز ٹرافی کیلئے ممکنہ اسکواڈ ہی 8 فروری سے شروع ہونیوالی سہ فریقی ون ڈے سیریز میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے ابتدائی سکواڈ کے نام 11 فروری کو رات 12 بجے سے پہلے بحھوانا ضروری ہیں، 15 سے زیادہ نام بھی آئی سی سی کو بحھوانے پر پابندی نہیں۔ 15 رکنی اسکواڈ کیساتھ ریزورز کھلاڑیوں کا بھی انتخاب ہوسکتا ہے۔

آئی سی سی رولز کے تحت 12 فروری سے پہلے پہلے کسی بھی وقت کسی بھی کھلاڑی کو تبدیل کیاجاسکتا ہے، بعدازاں آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی ہی میڈیکل وجوہات پر اسکواڈ میں تبدیلی کی منظوری دے سکتی ہے۔

دوسری جانب 17 اور 25 جنوری سے ملتان میں شیڈول ٹیسٹ میچز میں سینئرز کھلاڑیوں کو ریسٹ کرا کر پاکستان شاہینز اسکواڈ کے پرفارمرز کو موقع دینے کی تجویز ہے۔

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے پیش نظر اہم کھلاڑیوں کو ریسٹ کرایا جاسکتا ہے۔

ویسٹ انڈیز اور پاکستان شاہینز کے درمیان سہ روز میچ 10 سے 12 جنوری تک اسلام آباد کلب میں کھیلا جانا ہے، جس میں نوجوان کھلاڑیوں پر سلیکٹرز کی خصوصی نظر ہوگی۔

پاکستان ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل سے باہر ہوچکی ہے اور یہ دونوں ٹیسٹ میچز بس ایک رسمی کارروائی ہوگی، سلیکٹرز کا موقف ہے کہ ان ٹیسٹ میچز میں ان کھلاڑیوں کو موقع دینا زیادہ مناسب ہوگا جو آگے چل کر آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-26 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

قائد اعظم ٹرافی کے ٹاپ اسکورر سیالکوٹ کے اذان اویس جنہوں نے 4 سنچریوں کی مدد سے 844 رنز بنائے ہیں، وہ بھی ابتدائی فہرست میں شامل ہیں۔

امام الحق پانچ میچز میں 3 بار ٹرپل فیگر میں جانے کے بعد 635 رنز بناکر اپنی فٹنس اور فارم ثابت کرچکے، وہ بھی ٹیسٹ اسکواڈ میں کم بیک کرنے کے مضبوط امیدوار ہیں، اگر وہ سہ روز میں اچھی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے تو ان کی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ یقینی ہوجائے گی۔

پشاور ریجنز کے نیاز خان نے ٹرافی میں 8 میچز میں 39 شکار کرکے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کی ہے، موسیٰ خان اتنے ہی میچز میں 48 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے میں سرخرو ہوئے ہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.