ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا مشکل ترین کیچ، دیکھیے ویڈیو

image

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں فتح حاصل کر کے تین میچوں کی سیریز اپنے نام کرلی۔

سری لنکا کی دعوت پر نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کی اور سری لنکا کو جیت کیلیے 256 رنز کا ہدف دیا۔ نیوزی لینڈ نے راچن رویندرا اور مارک چیپ مین نے شاندار بلے بازی کی۔ بارش کی وجہ سے میچ کو 37 اوورز تک محدود کیا گیا۔

کیوی فیلڈر کا تاریخ کا مشکل ترین کیچ

کیوی فیلڈر نیتھن اسمتھ ڈیپ فیلڈ میں کھڑے تھے اس دوران سری لنکا کے کھلاڑی نے اڑتا ہوا شارٹ مارا تو نتھن نے بھاگ کر ڈائیو ماری اور شاندار کیچ پکڑا۔

نیتھن کے کیچ پر کمنٹیٹر، گراؤنڈ میں بیٹھے شائقین اور سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ کرکٹ کی 100 سالہ تاریخ کا مشکل کیچ بہت آسانی اور مہارت کے ساتھ نیتھن نے پکڑا ہے۔

اس میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 113 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.