پاکستان کو ایک لاکھ 79 ہزار عازمین حج کا کوٹہ مل گیا

image

وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ خواتین اپنے شوہر یا والدین کی اجازت کے بغیر حج کرنے کیلئے نہیں جا سکتیں۔

وزارت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق رواں برس سعودی حکومت سے پاکستان کو مجموعی طورپر ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج کا کوٹہ مل گیا،89 ہزار 602 لوگ سرکاری سکیم کے تحت حجازمقدس کا سفر کریںگے۔

مختلف ممالک سے 100 سے زائد پاکستانی ڈی پورٹ

2025 کی حج پالیسی دستاویز کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل  کی جانب سے مقرر کردہ شرائط کے تحت خواتین اکیلے حج کیلئے سعودی عرب کا سفر کر سکتی ہیں۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق خاتون (بغیر محرم) کو ان شرائط کے ساتھ حج کی اجازت دی جائے گی کہ اسے اس کے والدین نے اجازت دی ہو اور شادی شدہ ہونے کی صورت میں اس کے شوہر نے اجازت دی ہو۔

یاد رہے کہ ماضی میں پاکستانی خواتین حج کیلئے اکیلے سعودی عرب نہیں جا سکتی تھیں لیکن 2021 میں سعودی حکومت نے حج اورعمرہ کیلئے خواتین کے اکیلے سفر کرنے پر عائد پابندی ہٹا دی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.