ہم زندہ ہیں.. بھارتی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب ! پہلگام حملے میں مردہ قرار دیاگیا جوڑا زندہ نکلا، ویڈیو

image

’ہم زندہ سلامت ہیں۔ ہمیں سمجھ نہیں آ رہا کہ ہماری ویڈیو کو اتنے سنگین واقعے کے ساتھ جوڑ کر کیوں پھیلایا جا رہا ہے۔ ہم لیفٹیننٹ ناروال کے خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کرتے ہیں۔ خدارا ہماری ویڈیو کو جھوٹے دعوؤں کے لیے استعمال نہ کریں۔ ایسی تمام پوسٹس کی فوری رپورٹ کریں۔‘‘ — یاشیکا شرما

پہلگام سانحے کے بعد کشمیر کی خوبصورت وادی میں رقص کرتے ایک جوڑے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا۔ دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو بھارتی نیوی کے افسر لیفٹیننٹ ونے نروال اور ان کی اہلیہ ہمانشی کی ہنی مون کی ہے، جو دہشتگرد حملے میں ہلاک ہو گئے۔ لیکن جب یہ ویڈیو وائرل ہوئی تب اس کے اصلی کردار سامنے آ گئے۔

ویڈیو میں دکھائی دینے والے افراد آشیش سہراوت اور یاشیکا شرما ہیں، جنہوں نے خود سامنے آ کر بتایا کہ یہ کلپ 14 اپریل کو ان کی چھٹیوں کے دوران فلمایا گیا تھا، اور ان کا پہلگام حملے یا کسی فوجی خاندان سے کوئی تعلق نہیں۔ انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو میں انہوں نے سچائی واضح کی اور اس غلط فہمی پر افسوس کا اظہار کیا۔

اشتعال انگیز افواہوں کی وجہ سے نہ صرف ان کی شناخت متاثر ہوئی بلکہ ایک غمزدہ خاندان کے درد کو بھی ناحق نشانہ بنایا گیا۔ یاشیکا اور آشیش نے کہا کہ وہ اس جھوٹے بیانیے کے خلاف ہیں اور ہر اس پوسٹ کی مذمت کرتے ہیں جو ان کی ویڈیو کو جھوٹے دعوؤں سے جوڑ رہی ہے۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی ایک اور مثال بن گیا ہے، جہاں بغیر تصدیق کیے پھیلائی گئی معلومات کسی کی ذاتی زندگی کو خطرے میں ڈال سکتی ہیں۔ آشیش اور یاشیکا کا مطالبہ ہے کہ لوگ سچ اور سنسنی خیزی میں فرق سمجھیں، اور جذباتی سانحات پر جھوٹی کہانیاں بنانے سے گریز کریں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.