عائزہ کو سلام پیش کرتی ہوں جو۔۔ دانش تیمور کے 4 شادیوں کے بیان پر شرمیلا فاروقی نے بھی کھری کھری سنا دیں

image

"عائزہ خان جتنی معصوم اور شریف خاتون ہیں، میں ان کو سلام پیش کرتی ہوں۔ وہ کس وقار سے اپنے شوہر کی وہ باتیں سنتی رہیں جن میں وہ احسان جتا رہے تھے کہ چار شادیاں کر سکتے ہیں لیکن 'فی الحال' وہ ان سے محبت کرتے ہیں۔ یہ الفاظ عورت کی تضحیک تھے"

اداکار دانش تیمور اپنے اسٹائل اور اسکرین پر موجودگی سے تو شائقین کے دل جیتتے ہیں، لیکن ایک لائیو پروگرام میں بولے گئے جملے نے انہیں مداحوں کی تنقید کے درمیان لا کھڑا کیا۔ گزشتہ رمضان کی ٹرانسمیشن کے دوران جب ان کی اہلیہ عائزہ خان بھی ساتھ بیٹھی تھیں، دانش کا ایک فقرہ سوشل میڈیا پر طوفان بن گیا: "فی الحال انہی کے ساتھ زندگی گزار رہا ہوں"۔

یہ جملہ سن کر نہ صرف سامعین چونکے، بلکہ سوشل میڈیا پر تنقید کی لہر دوڑ گئی۔ کچھ نے کہا یہ بیوی پر زبانی تلوار ہے، کچھ کے نزدیک یہ ایک دھمکی کے مترادف تھا۔ دانش کی وضاحت اور بعد ازاں معذرت بھی اس غبار کو مکمل طور پر مٹا نہ سکی۔

اور اب، ایک بار پھر یہ معاملہ خبروں کی زینت بن گیا ہے، جب شرمیلا فاروقی نے وسیم بادامی کے شو میں اس پر کڑی رائے دیتے ہوئے کہا کہ عائزہ خان جس تحمل، وقار اور خاموشی سے یہ سب برداشت کرتی رہیں، وہ قابلِ تحسین ہے۔ شرمیلا نے کہا کہ عورتوں کو ہمارے معاشرے میں بہت کچھ سہنا پڑتا ہے، اور ایسی باتیں لائیو شو میں شوہر سے سنتے وقت وہ کچھ بول بھی نہیں سکتیں۔

انہوں نے دانش تیمور کو یاد دلایا کہ ایک معروف شخصیت کی حیثیت سے لوگ ان سے سیکھتے ہیں، لہٰذا الفاظ کا چناؤ سوچ سمجھ کر ہونا چاہیے۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts