ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا

image

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کے نوجوان اوپنر حسیب اللہ خان بھی فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ خان جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہیں تاہم محمد رضوان کی وجہ سے انہیں موقع نہیں مل سکا تھا۔

تاہم چیمپئینز ٹرافی سے قبل ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع ملنے کا امکان تھا جس میں کرکٹر کی قسمت چمک سکتی تھی لیکن وہ انجری کا شکار ہوگئے، جس کے بعد انکی شمولیت مشکوک ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پریکٹس کے دوران ان کے ہاتھ پر بال لگ گئی تھی، جس کے بعد انہیں ڈاکٹرز نے دو ہفتوں تک آرام کرنے کی ہدایت کی تھی۔

وکٹ کیپر بیٹر ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان شاہینز اسکواڈ میں بھی شامل ہیں تاہم اب ان کی جگہ روحیل نذیر کو موقع ملے گا، سہ روز پریکتس میچ 10 جنوری سے اسلام آباد کلب میں شروع ہورہا ہے۔

دوسری جانب اوپنر صائم ایوب کے بھی کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے پہلے روز دائیں ٹخنے پر چوٹ لگی تھی، وہ اس وقت لندن میں علاج کے لیے موجود ہیں، ان کی بھی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کے امکانات انجری کی صحتیابی سے مشروط ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.