آج ایک بار پھر ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100روپے کا اضافہ ہوا۔ واضع رہے کہ ایک ہفتے میں مسلسل چوتھی بار ایک تولہ سونا ہزار مہنگا ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آج کے 1100 روپے اضافے کے بعد 1 تولہ سونا 2 لاکھ 79 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ہے.
جبکہ دس گرام سونا 943 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 39 ہزار 540 روپے کا ملنے لگا.
اسی طرح عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 11 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 676 ڈالر فی اونس ہے