نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں اپنے پہلے دن کون سے اہم فیصلے کرنے جا رہے ہیں؟

image
امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں اپنے پہلے دن بارڈر سکیورٹی، ملک بدری اور دیگر پالیسی ترجیحات کے حوالے سے 100 سے زائد ایگزیگٹو آرڈرز جاری کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ٹرمپ نے کیپیٹل ہل پر ایک نجی میٹنگ کے دوران ریپبلکن سینیٹرز کو ان ایگزیگٹو آرڈرز کے بارے میں بریفننگ دی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 جنوری کو صدر کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد بہت سی کارروائیاں شروع ہونے کی توقع ہے۔ ٹرمپ کے قریبی مشیر سٹیفن ملر نے ریپبلکن سینیٹرز کو بارڈر سکیورٹی اور امیگریشن کے نفاذ کے اقدامات کا خاکہ پیش کیا جو جلد شروع ہونے کا امکان ہے۔

نومنتخب صدر کے حلیف بہت بڑی تعداد میں ایگزیکٹو آرڈرز تیار کر رہے ہیں جس پر ٹرمپ تیزی سے دستخط کر سکتے ہیں۔ ان ایگزیکٹو آرڈرز میں امریکہ میکسیکو سرحد پر پابندی سے لے کر وفاقی شیڈول ایف افرادی قوت کے قوانین، سکول کی صنفی پالیسیاں اور ویکسین کے مینڈیٹ کے علاوہ ان کے اپنی انتخابی مہم کے دوران کیے گئے وعدے شامل ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں نئے صدر کے پہلے دن ایگزیکٹو آرڈرز جاری کرنا معمول کی بات ہے لیکن ٹرمپ اور ان کی ٹیم جو منصوبہ بنا رہی ہے وہ ایک ایسا ایگزیکٹو مُکا ہے جس کی جدید دور میں مثال نہیں ملتی ہے کیونکہ وہ کانگریس کی قانون ساز مشینری کو نظرانداز کرتے ہوئے ایسے طریقوں سے اقتدار سنبھالنے کی تیاری کر رہے ہیں جو کبھی آزمائے نہیں گئے۔

ان ایگزیکٹو آرڈرز میں سے کچھ اہم ہو سکتے ہیں جبکہ بعض نئے صدر کی ہدایت سے زیادہ علامتی پیغامات ہو سکتے ہیں۔

اس ہفتے کیپیٹل ہل میں ایک طویل سیشن کے دوران ٹرمپ اور ان کی ٹیم کی جانب سے بریف کیے گئے سینیٹرز توقع کر رہے ہیں کہ نئی انتظامیہ بائیڈن انتظامیہ کے بہت سے ایگزیکٹو آرڈرز کو واپس لے گی اور ان کی جگہ اپنی تجاویز سامنے رکھے گی۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.