شو بز کی زندگی مختلف ہوتی ہے، روبینہ اشرف

image

سینئر اداکارہ روبینہ اشرف نے کہا ہے کہ شوبز میں کام کی زندگی اور اس سے پہلے کی زندگی میں بڑا فرق ہوتا ہے کیونکہ آپ جو کام کررہے ہیں وہ آپ کی زندگی کا مقصد ہوتا ہے۔

ایک انٹرویو میں سینئراداکارہ روبینہ اشرف نے کہا کہ ہماری عوام کو لگتا ہے کہ ٹیلی ویژن پرآنے کے بعد آرٹسٹ کو اتنی زیادہ توجہ ملتی ہے کہ ان کی زندگیاں مکمل طور پر بد ل جاتی ہے لیکن ان کی زندگی نہیں بدلتی۔

فنکاراپنی ذاتی زندگی میں بالکل ویسے ہی ہوتے ہیں جیسے وہ ٹی وی پرآنے سے پہلے تھے، لوگ جتنی مجھ سے محبت کرتے ہیں، کئی زیادہ میں ان سے کرتی ہوں، ایک فنکار کا عوام سے گہرا رشتہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گھر میں ہم ایک عام انسان کی طرح ہی زندگی گزارتے ہیں یہ ضرور ہے کہ ہمیں جو عزت و احترام عوام کی طرف سے ملتا ہے، اس کو سنبھال کر رکھنا ایک ذمہ داری ہوتی ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.