دنیا کی تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی گئی ہے، جس میں پاکستان سے صرف ایک پلیئر کو شامل کیا گیا ہے۔
آسٹریلیا کے موقو روزنامے کی جانب سے اب تک کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی گئی، اخبار ’سڈنی مارننگ ہیرلڈ‘ نے اسپورٹس صحافیوں سے مشاورت اور ان کی آرا لینے کے بعد یہ فہرست مرتب کی۔
پاکستان اور دنیا کی اسکواش کی تاریخ کے کامیاب ترین پلیئرز لیجنڈ جہانگیر خان کو بھی 50 عظیم ترین ایتھلیٹس میں شامل کیا گیا ہے، آسٹریلوی اخبار کا کہنا ہے کہ جہانگیر خان اپنے دور کے ناقابل تسخیر کھلاڑی تھے۔
پاکستانی لیجنڈ کو 50 عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں 25 واں نمبر دیا گیا ہے، جہانگیر نے اپنے شاندار ترین کیریئر میں 10 برٹش اوپن اور 6 ورلڈ ٹائٹل جیتے، وہ پانچ سال تک 555 میچوں میں ناقابل شکست رہنے والے پلیئر تھے۔
باسکٹ بال اسٹار مائیکل جارڈن کو 50 عظیم ترین پلیئرز کی فہرست میں پہلا نمبر دیا گیا ہے، یوسین بولٹ دوسرے اور سرینا ولیمز اس فہرست میں تیسرا نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔
’سڈنی مارننگ ہیرلڈ‘ کے جید اسپورٹس صحافیوں نے اپنے ہم وطن سر ڈان بریڈمین کو چوتھا نمبر دیا ہے جبکہ عظیم ترین باکسر مانے جانے والے باکسر محمد علی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔
بھارت کے واحد پلیئر جسے شامل کیا گیا وہ کرکٹر سچن ٹنڈولکر ہیں انھیں 37 واں نمبر پر رکھا گیا، اس کے علاوہ لیونل میسی، راجر فیڈرر ، ٹائیگر ووڈز، سیمون بائیلز اور مائیکل فلپس بھی 50 عزیم ترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔