ویرات کوہلی نئی مشکل میں پھنس گئے

image

مسلسل خراب فارم اور پنڈت کے در پر حاضری دینے کے باعث تنقید کی زد میں رہنے والے بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی نئی مشکل میں پھنس گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی ایک طالبہ سنیہا نے اپنی پوسٹ میں تصویر کے ساتھ لکھا کہ انہوں نے مینیو میں درج 525 روپے کی ایک ڈش کا آرڈر دیا، تاہم جب وہ پیش کی گئی تو وہ حیران رہ گئیں۔

اسٹار کرکٹر کوہلی اس فوڈ چین ون ایٹ کمیون کی شریک ملکیت رکھتے ہیں۔

طالبہ نے پوسٹ نے لکھا کہ ون ایٹ کمیون میں اس کے لیے 525 روپے ادا کیے، شیئر کی گئی تصویر میں ایک بھٹے کی چند سلائسز پلیٹ میں نظر آ رہی ہیں، جن کے ساتھ چٹنی بھی ہے جبکہ ڈش کو ہری پیاز سے گارنش کیا گیا ہے۔

اس مشہور ڈش کا نام پیری پیری کارن ربز تھا جسکا آرڈر دیا گیا تھا، جس کے ساتھ یہ بھی لکھا گیا تھا کہ آرڈر لہسن کی پیسٹ، پنیر اور ہری پیاز کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔

طالبہ کی پوسٹ نے انٹرنیٹ پر کوہلی کے ناقدین کو ایک موقع دیا کہ انہیں مزید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

کچھ صارفی نے لکھا کہ ادا کی گئی رقم پیش ہوئی ڈش سے بہت زیادہ وصول کیے جارہے ہیں جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ یہ پیسے ڈش کے نہیں بلکہ محض ایک ماحول کے لیے گئے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.