روہت شرما نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا

image

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے مشاورت مکمل کر کے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے 37 سالہ روہت شرما نے مشاورت مکمل کر کے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا ہے، وہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل انگلینڈ کے خلاف بھارت میں ہونے والی ون ڈے سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل روہت شرما ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائر ہوچکے ہیں اور وہ اب چیمپئنز ٹرافی کے بعد مکمل ریٹائر ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ نہیں کھیلے تھے، ان کی غیر موجودگی میں جسپریت بمراہ نے کپتانی کی تھی۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہو گی اور ایونٹ کا فائنل میچ 9 مارچ کو شیڈول ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.