پی ایس ایل 10 کے مہنگے ترین کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کتنے میں فروخت ہوئے؟

image
پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) سیزن 10 کے پلیئرز ڈرافٹ کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ چھ مختلف فرنچائزرز نے اپنے اپنے سکواڈ کے لیے کھلاڑیوں کو چُن لیا ہے۔

آسٹریلیا کے کھلاڑی ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل سیزن 10 کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کی تقریب کے دوران کراچی کنگز نے آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز ڈیوڈ وارنر کو 3 لاکھ ڈالر (8 کروڑ 36 لاکھ روپے) کے معاوضے کے ساتھ اپنی ٹیم میں شامل کیا۔

اس معاہدے کے ساتھ، ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 10 کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں، اس کے علاوہ کراچی کنگز نے نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کو بھی اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔

کراچی کنگز نے پلاٹینیم کیٹگری میں ڈیوڈ وارنر، ایڈم ملنے اور عباس آفریدی کو منتخب کیا ہے۔

ڈیوڈ وارنر کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں جارحانہ بیٹنگ کے حوالے سے اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں اور وہ دنیا کے 10 بہترین بلے بازوں میں شامل ہیں۔ 

دوسری جانب لاہور قلندرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں ڈیرل میچل کو پک کیا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں فن ایلن کو چُنا۔

پشاور زلمی نے پلاٹینم میں ٹوم کوہلر کیڈ مور رائٹ ٹو میچ کے ذریعے لے لیا جبکہ ملتان سلطانز نے پلاٹینم میں مائیکل بریسویل کو لیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینم کیٹیگری میں میتھیو شارٹ کو منتخب کیا۔

پلاٹینیم کیٹیگری میں 40 غیرملکی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جبکہ چھ غیرملکی کھلاڑی صرف پلاٹینیم کیٹیگری میں ہی منتخب ہونے کے لیے دستیاب تھے۔

دیگر کھلاڑی پلاٹینیم میں منتخب نہ ہونے کے بعد ڈائمنڈ اور گولڈ میں بھی دستیاب تھے۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں 87 غیرملکی کھلاڑی پی ایس ایل ڈرافٹ کے لیے دستیاب تھے جبکہ گولڈ کیٹیگری میں 165 غیرملکی کھلاڑی پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کے لیے رجسٹرڈ ہوئے تھے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.