2025 کیلئے واٹس ایپ کی پہلی بڑی تبدیلی کیا؟

image

میٹا نے واٹس ایپ میں 2025 کی پہلی بڑی تبدیلی کا عندیہ دیا ہے۔

Wabetainfo کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کو میسجنگ ایپ کے ہر پہلو کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا (beta) ورژن میں اے آئی ٹیب کا اضافہ کیا گیا ہے تاکہ صارفین کمپنی کے متعدد اے آئی ٹولز کو استعمال کرسکیں۔

رپورٹ کے مطابق اے آئی ٹیب میں مختلف فیچرز موجود ہوں گے جیسے ایک فیچر مقبول اے آئی کریکٹرز کا ہوگا۔

آپ مختلف اے آئی بوٹس سے متعدد موضوعات پر چیٹ کرسکیں گے۔

اسی طرح اے آئی سے تیار کردہ اسٹیکرز، تصاویر اور میٹا کے اے آئی سرچ انجن جیسے فیچرز بھی وہاں دستیاب ہوں گے۔

اے آئی اسٹیکرز اور تصاویر کا آپشن تو ابھی بھی دستیاب ہے مگر اس نئی تبدیلی سے سب کچھ ایک جگہ اکٹھا کر دیا جائے گا۔

درحقیقت اس ری ڈیزائن کا مقصد ہی اے آئی کو زیادہ نمایاں کرنا ہے تاکہ ان ٹولز کا استعمال بڑھے۔

اس نئی تبدیلی سے کمیونیٹیز ٹیب متاثر ہوگی کیونکہ اسے ختم کرکے چیٹس ٹیب کا حصہ بنا دیا جائے گا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ میٹا کی جانب سے واٹس ایپ میں کاسٹیوم اے آئی بوٹس پر کام کیا جا رہا ہے۔

واٹس ایپ میں یہ نیا اضافہ انسٹا گرام کے اے آئی اسٹوڈیو سے زیادہ بہتر ہوگا۔

ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ کتنے افراد اپنے کاسٹیوم اے آئی بوٹس تیار کرنے کے خواہشمند ہیں۔

زیادہ تر تو پہلے سے دستیاب بوٹس سے بات کرکے ہی مطمئن ہو جائیں گے یا حقیقی انسانوں سے چیٹ کو ترجیح دیں گے۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ نئی تبدیلی بیٹا ورژن میں متعارف کرائی گئی ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ تمام صارفین کو یہ کب تک دستیاب ہوگی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.