چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

image

بھارتی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا، کیونکہ اہم باولر کی انجری کی وجہ سے اب چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکل ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جسپرت بمرا کو ڈاکٹر نے انجری کے باعث مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے اُن کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک نظر آرہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف پانچویں ٹیسٹ میچ میں بمراہ کو انجری کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث اُن کی کمر میں سوجن آگئی تھی اور وہ اب تک ہے۔

بمراہ کو انجری کی وجہ سے شدید تکلیف کا سامنا ہے جبکہ ڈاکٹر نے مشورہ دیا ہے کہ اگر اس معاملے پر احتیاط نہ کی گئی تو صورت حال سنگین بھی ہوسکتی ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق بمراہ کی انجری کے باعث قمر پر ہونے والی سوجن مکمل آرام کے بعد ہی کم ہوسکتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.