چیمپئینز ٹرافی کیلئے صائم کا متبادل کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا

image

قومی ٹیم کے سابق کرکٹر باسط علی نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے اسکواڈ میں قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کے متبادل کے طور پر ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو فرسٹ چوائس قرار دیدیا۔

اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے ٹیم مینجمنٹ کو مشورہ دیا کہ اگر صائم ایوب چیمپئینز ٹرافی تک مکمل فٹ نہ ہوسکے تو شان مسعود کو فخر زمان کے ساتھ بیٹنگ کا آغاز کروانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ صائم ایوب اور فخر زمان ون ڈے فارمیٹ کیلئے بہترین جوڑی ہیں تاہم انکی غیر موجودگی میں شان مسعود اوپن کرسکتے ہیں اور پھر بابراعظم، رضوان بیٹنگ کیلئے آئیں۔

شان مسعود نے آخری مرتبہ 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میچ کھیلا تھا، جہاں انکی اوسط محض 18.11 تھی اور 9 میچز میں 163 رنز بناسکے تھے۔

باسط علی نے کہا کہ پاکستان کو ایک مرتبہ پھر اسپن آل راؤنڈر کی ضرورت پڑے گی تو شاداب خان کی واپسی کے امکانات روشن ہیں۔ انہوں نے آخری ون ڈے میں 2023 کے ورلڈکپ میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔

شاداب نے کیریئر کے دوران 70 ون ڈے میچز کھیلے ہیں، جس میں 25.90 کی اوسط سے 855 رنز بنائے ہیں جبکہ بطور بالر انہوں نے 5.24 کی اکانومی ریٹ کے ساتھ 34.82 کی اوسط سے 85 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.