انسٹا گرام صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

image

میٹا نے صارفین کو ٹک ٹاک کی بجائے انسٹا گرام استعمال کرنے پر مجبور کرنے کے لیے نئے پروگرام پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق میٹا کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام کی جانب سے کریٹیرز کو ماہانہ 10 سے 50 ہزار ڈالرز تک کا بونس دیا جا رہا ہے۔

بس شرط یہ ہے کہ وہ اپنی ویڈیوز ٹک ٹاک سمیت کسی اور پلیٹ فارم سے قبل انسٹا گرام ریلز میں پوسٹ کریں۔

میٹا کی جانب سے اس رپورٹ پر ابھی تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔

یہ واضح نہیں کہ اس نئے پروگرام پر صارفین کا ردعمل کیا ہے یا اس سے کیا اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

میٹا کی جانب سے اس سے قبل بھی اپنے پلیٹ فارمز پر صارفین کو کھینچنے کے لیے مالیاتی مراعات دی گئی ہیں، مگر اس طرح کی مراعات ہمیشہ عارضی ہوتی ہیں۔

مثال کے طور پر میٹا نے ریلز پلے بونس پروگرام کو ختم کر دیا جو کہ ٹک ٹاک کے کریٹیر فنڈ پروگرام سے ملتا جلتا تھا۔

اب نئے پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم بھی زیادہ طویل عرصے تک ملنے کا امکان نہیں۔

یہ ٹک ٹاک کے صارفین کو اپنی جانب کھینچنے کے لیے انسٹا گرام کی جانب سے کیا جانے والا واحد قدم نہیں۔

گزشتہ چند روز کے دوران انسٹا گرام میں کافی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

مثال کے طور پر چوکور گرڈ (grid) کو ریلز ویڈیوز کے لیے rectangles ڈیزائن میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

انسٹا گرام کی جانب سے ایک نئی ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ ایڈٹس کو بھی متعارف کرایا گیا ہے جو ٹک ٹاک کی کیپ کٹ ایپ کو ٹکر دے گی۔

انسٹا گرام کی جانب سے ریلز ویڈیوز کے دورانیے کو بھی 90 سیکنڈ سے بڑھا کر 3 منٹ کر دیا گیا ہے۔

میٹا کو توقع تھی کہ امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی سے انسٹا گرام میں صارفین کی تعداد بڑھانے میں مدد ملے گی مگر ٹک ٹاک ایپ ایک دن کے اندر ہی دوبارہ بحال ہوگئی۔

البتہ اب بھی امریکا میں ایپ اسٹورز میں ٹک ٹاک ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب نہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.