سیالکوٹ سے کھاریاں اور راولپنڈی موٹروے کو 4 سے 6 لین بنانے کا فیصلہ

image

سیالکوٹ سے کھاریاں اور راولپنڈی موٹروے کو 4 سے 6 لین بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات علیم خان کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں حفاظتی باڑ کے معاملے پرتحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی جو 10 دن میں رپورٹ پیش کرےگی۔

وفاقی وزیرداخلہ کا 4 فروری کو سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کے افتتاح کا اعلان

اس موقع پرعلیم خان کا کہنا تھا کہ این ایچ اے کا 50 ارب روپے کا اضافی ریونیو “ڈیپازٹ اکاؤنٹ” ہوگا،فنڈز ضائع نہیں کرنے دیں گے،یہ پیسہ ان منصوبوں پر لگے گا جہاں سے مزید ریونیو حاصل ہو۔

این ایچ اے کے محصولات میں 400ارب روپے کا اضافہ چاہتا ہوں،اولین ترجیح ایم 6 موٹروے کی تعمیر ہے، سکھر تا حیدرآباد کو کراچی تک بنائیں گے۔

جون تک ریونیو ٹارگٹ حاصل ہو گیا تو این ایچ اے اسٹاف کو ایک تنخواہ کا بونس دینگے،سیکریٹری مواصلات خود معائنہ کریں گے، موٹرویز پرمرمت کا کام فروری میں مکمل کریں۔

اصلاح کیلئے جیل بہترین جگہ ہے ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

موٹروے ایم ون سے اسلام آباد ائیر پورٹ کو بلا رکاوٹ راستہ فراہم کیا جائے،پاکستان کے قومی روڈ نیٹ ورک کو خطے کا جدید ترین روڈ نیٹ ورک بنانا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر مواصلات کی ہدایت پر این ایچ اے کی خالی جگہوں کے کمرشل استعمال کیلئے کمیٹی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.