تمام مکاتبِ فکر کے تعاون سے امن کا پیغام عام کریں گے، وزیراعلی سندھ کی عاشورہ جلوس میں شرکت

image

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم عاشور پر کہا ہے کہ تمام مکاتب فکر کے تعاون سے امن کا پیغام عام کریں گے۔

وزیراعلی سندھ عاشورہ جلوس میں شرکت کرنے سی بریز پہنچے، اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان اور شہریوں کی سہولت اولین ترجیح ہے۔

جلوس کے راستوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ ہیں جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں، ڈرونز اور کنٹرول رومز کے ذریعے جلوس کی نگرانی کی جارہی ہے۔

وزیر اعلی سندھ کے ہمراہ سینیٹر وقار مہدی، صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار بھی موجود تھے، جبکہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن ، کمشنر کراچی حسن نقوی، اور جلوس کے منتظمین نے انکا استقبال کیا،.


About the Author:

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts