واشنگٹن ، فضا میں ٹکرانے کے بعد طیارہ اور ہیلی کاپٹر دریا میں گر کر تباہ ، 18 افراد ہلاک

image

واشنگٹن میں فوجی ہیلی کاپٹر اور مسافر طیارہ فضا میں ٹکرانے کے بعد دریا میں گرنے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ وائٹ ہائوس سے 5 کلو میٹر دور ریگن ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا ، مسافر طیارے میں 60 مسافراور 4 عملے کے ارکان جبکہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر میں 3 امریکی فوجی سوار تھے۔

بھارت میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک، 2 زخمی

امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کے نتیجے میں طیارے کے دو ٹکڑے ہو گئے ، پولیس نے دریائے پوٹومک میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران 18 لاشیں نکال لی ہیں ، حادثے میں 4 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

امریکن ایئر لائنز کی پرواز یو ایل 5432 کینساس کے شہر وکیٹا سے واشنگٹن پہنچی تھی۔ حادثے کے بعد ریگن ایئرپورٹ بند کر دیا گیا ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جنوبی سوڈان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ، 20 افراد ہلاک

حکام نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آگاہ کرتے ہوئے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ  صورتحال کی نگرانی کر رہا ہوں، جیسے ہی مزید تفصیلات سامنے آئیں گی فراہم کی جائیں گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.