کینیڈا نے امریکی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔
امریکی کی طرف سے کینیڈین درآمدات پر ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد اب کینیڈا نے بھی امریکی ڈرآمد پر ٹیرف 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا اور میکسیکو امریکی ٹریفس کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ٹرمپ نے چین، کینیڈا اور میکسیکو سے درآمد اشیاء پر ٹیرف عائد کردیا
انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا کےعوام مقامی اشیاخریدیں،چھٹیاں بھی اپنےملک میں ہی گزاریں۔
واضح رہے امریکہ نے آج کینیڈا اور میکسیکو سے درآمد اشیاء پر 25 فیصد جبکہ چین سے امریکہ بھیجی جانے والی اشیاء پر 10 فیصد ٹیرف (ٹیکس) عائد کیا تھا۔