بنگلادیش میں پھنسے محمد حارث سے متعلق اہم خبر آگئی

image

بنگلادیش میں پھنسے پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کا مسئلہ حل ہوگیا۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ محمد حارث بنگلادیش میں بی پی ایل کھیلنے کیلئے موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم دربار راج شاہی نے تاحال کھلاڑیوں کو گھر واپسی کے ٹکٹ نہیں دیے، کھلاڑیوں کو ٹیم انتظامیہ کی جانب سے معاوضے بھی ادا نہیں کیے گیے۔

ذرائع کے مطابق محمد حارث نے صورتحال سے پی سی بی کو آگاہ کیا، جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش بورڈ سے بات کرتے ہوئے مسئلہ حل کروا دیا اور قومی کرکٹر کو بی پی ایل انتظامیہ نے کل کی فلائٹ کا ٹکٹ دے دیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کھلاڑیوں کو پہلے فراہم کردہ ریٹرن ٹکٹ ٹریول ایجنٹ نے عدم ادائیگی پر کینسل کرا دیے، ٹرانسپورٹر کو بھی رقم ادا نہیں کی تھی، کچھ پلیئرز کے کٹ بیگ ٹیم بس کے مالک نے ادائیگی تک روک لیے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.