حزب اللہ نے سید حسن نصراللہ اور ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان کردیا

image

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اپنے 2 سابق سربراہان شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کے جنازے اور تدفین کا اعلان کردیا۔ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نعیم قاسم نے اپنے ویڈیو بیان میں اعلان کیا کہ سید حسن نصر اللہ اور ہاشم صفی الدین کا جنازہ اور تدفین 23 فروری بروز اتوار ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد دوماہ تک جاری رہنے والی جنگ کے باعث حسن نصر اللہ کا جنازہ عوامی سطح پر نہیں کیا جاسکتا تھا جس کی وجہ سے ان کی امانتاً تدفین کی گئی تھی تاہم اب ان کی نماز جنازہ بڑے عوامی اجتماع میں ادا کی جائے گی۔

شیخ نعیم قاسم نے یہ بھی کہا کہ حسن نصر اللہ کے ساتھ ان کے جانشین سمجھے جانے والے ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ بھی ادا کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہاشم صفی الدین کا جنازہ بھی بطور سیکرٹری جنرل حزب اللہ ہی ہوگا کیونکہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے چند روز بعد ہی ہاشم صفی الدین کو حزب اللہ کا سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا گیا تھا تاہم ان کے سیکرٹری جنرل بننےکے اعلان سے ایک، دو روز قبل ہی وہ شہید ہوگئے تھے۔

شیخ نعیم قاسم کا کہنا تھاکہ حسن نصر اللہ کی تدفین بیروت میں ہی ہوگی جبکہ ہاشم صفی الدین کی تدفین ان کے آبائی علاقے دیر قانون النھر میں ہوگی۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ سال 27 ستمبر کو بیروت میں حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کرکے حسن نصر اللہ کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور حزب نے اگلے روز حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔

بعد ازاں 5 اکتوبر کو بیروت کے جنوب میں اسرائیلی فوج نے شدید بمباری کی جس کے بعد 23 اکتوبر کو اسرائیل نے اس بمباری میں حسن نصر اللہ کے جانشین سمجھے جانے والے ہاشم صفی الدین کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد حزب اللہ نے بھی ان کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.