چین کا امریکا پرجوابی وار، بڑا اعلان کردیا

image

امریکا کی جانب سے ٹیرف نافذ کیے جانے کے بعد چین نے جوابی وار کرتے ہوئے امریکا سے درآمد اشیاء پر 10 سے 15 فیصد ٹیکس عائد کردیا۔

گزشتہ دنوں امریکا کی جانب سے چینی درآمدات پر ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد آج چین نے بھی امریکا سے درآمد ہونے والے تیل، گیس اور دیگر مصنوعات پر ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا۔

چینی وزارت خزانہ کے بیان میں کہا گیا ہےکہ امریکا سے درآمد کوئلے اور گیس مصنوعات پر 15 فیصد لیوی ٹیکس عائد کیا جائیگا جب کہ امریکی درآمد شدہ تیل (Crude Oil) اور آٹوز مصنوعات پر 10 فیصد ٹیکس عائد کیا جائیگا۔

چینی وزارت خزانہ نے کہا کہ امریکی مصنوعات پر ٹیرف کے نفاذ کا آغاز 10 فروری سے شروع ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ دنوں چین، کینیڈا اور میکسیکو سے امریکا بھیجی جانے والی اشیاء پر ٹیرف لگانے کا اعلان کیا تھا جس کے جواب میں کینیڈا اور میکسیکو نے بھی امریکی مصنوعات پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بعد ازاں صدر ٹرمپ نے کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف نفاذ کا فیصلہ ایک ماہ کے لیے مؤخر کردیا تھا جس پر کینیڈا اور میکسیکو نے بھی اپنا فیصلہ واپس لے لیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.