بارات دلہن لاتی ہے اور۔۔ شادی کی الٹی اور دلچسپ رسمیں کہاں ہوتی ہیں؟

image

شادی کی روایات دنیا بھر میں مختلف ہوتی ہیں، اور بھارت کے ایک علاقے میں تو ایسا ہی کچھ منفرد ہوتا ہے جہاں بارات کا منظر کچھ الگ ہی ہوتا ہے۔ یہ بات کم ہی سننے کو ملتی ہے کہ دلہن بارات لے کر آئے، لیکن جھارکھنڈ کے آدیواسی کمیونٹی میں یہی روایت ہے۔ یہاں پر دولہا نہیں، بلکہ دلہن بارات لے کر آتی ہے اور یہی نہیں، بلکہ دولہا کو جہیز بھی دیا جاتا ہے۔

یہ غیر روایتی رسم برسوں سے چلی آ رہی ہے اور برصغیر کی عام شادیوں کی روایات کے بالکل برعکس ہے۔ بھارت کے آدیواسی علاقے میں، دولہا والے دلہن کے خاندان کو جہیز دیتے ہیں، جس میں تحائف اور نقد رقم شامل ہوتی ہے۔ اس رسم کے مطابق، کم سے کم ایک جوڑا بیل، گائے اور 101 روپے نقد رقم "کنیا دھن" کے طور پر دی جاتی ہے۔ اگر دولہا کے رشتہ دار چاہیں تو وہ کچھ اضافی تحائف بھی دے سکتے ہیں۔

اس خاص روایت کے بارے میں آدیواسی کمیونٹی کے ایک شخص، ہیرا نے کہا کہ ان کی برادری میں خواتین کو بہت عزت اور احترام دیا جاتا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ شادی کی ان رسومات میں بھی خواتین کو عزت دینے کے لیے یہ طریقہ اپنایا جاتا ہے۔ ان کے مطابق یہ رسم ان کی ثقافت اور اقدار کا حصہ ہے، جس میں مردوں اور خواتین کے تعلقات کو یکساں عزت و احترام دیا جاتا ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.