ٹرمپ نے جوبائیڈن کی سیکیورٹی کلیئرنس واپس لے لی

image

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی سیکیورٹی کلیئرنس واپس لے لی ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدرجو بائیڈن کوانٹیلی جنس بریفنگز نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 اگلے ہفتے کئی ممالک پر ٹیرف نافذ کرنے کااعلان کرینگے، ٹرمپ

رپورٹس میں بتایا گیا کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن کے بارے میں رپورٹ کا حوالہ دیا، اوران کی  یادداشت پر سوال اٹھایا گیا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سابق صدرکوخفیہ معلومات کی ضرورت نہیں ہے، سابق صدربائیڈن نے کہا تھا کہ ان کی یادداشت بلکل ٹھیک ہے۔

یاد رہے کہ صدر جو بائیڈن کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کے معاشی ریکارڈ کو سراہا، ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ میں ایک اچھے ریکارڈ کے ساتھ آفس چھوڑرہا ہوں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.