عازمین حج کیلئے بڑی خوشخبری

image

سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ 104 ممالک کے لیے نسک پلیٹ فارم کے ذریعے ڈائریکٹ حج پیکیجز کی رجسٹریشن کا آغاز کل بروز اتوار سے ہوجائے گا۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی جانب سے 104 ممالک کے شہریوں کے لیے نسک پلیٹ فارم کے ذریعے براہ راست حج پیکجز بک کرنے کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

وزارت کے مطابق جو ممالک اس کیٹگری میں شامل ہیں ان سے آنے والے عازمین کو حج پیکیج میں تمام خدمات فراہم کی جاتی ہیں جن میں فلائٹ بکنگ کے علاوہ دیگر تمام سروسز شامل ہیں۔

براہ راست حج پیکیج کی بکنگ کرانے والوں کو اپنی مرضی کے مطابق فلائٹ کا انتخاب کرنے کا اختیار ہوگا، اس کے علاوہ وہ اپنے اہل خانہ کے لیے بھی پیکیج حاصل کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے مقامی عازمین کے لیے بھی حج 1446 کی رجسٹریشن کھول دی ہے۔

وزارت حج و عمرہ نے مقامی عازمین بشمول شہریوں اور رہائشیوں کے لیے حج 1446 رجسٹریشن کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے درخواست گزاروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی درخواستیں نسک ایپ یا سرکاری ای پورٹل کے ذریعے جمع کرائیں۔

وزارت نے یہ بھی واضح کیا کہ جن لوگوں نے پہلے حج نہیں کیا ان کو ترجیح دی جائے گی۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.