ماورا حسین کی ایک اور ویڈیو وائرل

image

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین کی رخصتی کی جذباتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی ماورا حسین اور امیر گیلانی گزشتہ دنوں شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم رخصتی کے وقت کی دل کو چھو لینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے جو صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید نے اپنی جذباتی پرفارمنس اور تو تھوڑی دیر اور ٹھہر جا گانا گا کر لمحے مزید یادگار بنائے اور دلہن ماورا حسین کو رخصت کیا۔

ماورا حسین نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر رخصتی کی جذباتی ویڈیو شیئر کی، جس میں رخصتی کے اہم لمحات کو دکھایا گیا ہے۔

ماورا حسین نے کیپشن میں لکھا کہ میں اس گانے کے لئے تیار نہیں تھی، بلکہ ہم اس گانے کے لئے تیار نہیں تھے۔ انہوں نے فرحان سعید کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں بھائی۔

ماورا حسین اور امیر گیلانی کی رواں ماہ شادی ہوئی تھی، دونوں پانچ سال سے دوست بھی تھے، ان کی شادی کی تقریبات سوشل، ڈیجیٹل اور الیکٹرانک میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی رہیں۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts