یوکرین میں امن کیلئے ٹرمپ، پیوٹن ملاقات کی میزبانی پر تیاری ہیں، سعودی عرب

image

سعودی عرب نے یوکرین میں امن کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اورروسی صدر پیوٹن ملاقات کی میزبانی پرآمادگی ظاہر کردی۔

ترجمان سعودی حکومت کے مطابق ہمارے لیے امریکی اورروسی صدورکی میزبانی باعث مسرت ہے، ڈونلڈٹرمپ اورولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بڑ ی پیشرفت ہے۔

ٹرمپ کا ایک اور ایگزیکٹو آرڈر، ماحولیاتی ایجنسی کے388 ملازمین برطرف

ترجمان نے کہا کہ یوکرین اورروس کے درمیان امن کیلئے مصالحتی کوششیں جاری رکھیں گے، سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کی قیادت میں یوکرین میں امن بحال ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دن امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدرولادیمیر پیوٹن کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا روسی صدر پیوٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ماسکو آنے کی دعوت دی، مستقبل میں ملاقات پراتفاق بھی ہوا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.