ڈالر کو تباہ کرنیکی کوشش کی تو 150 فیصد ٹیرف لگا دینگے ، ٹرمپ کی برکس ممالک کو دھمکی

image

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے برکس ممالک کو ڈالر کے مقابلے میں کرنسی لانے پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔

ریپبلکن گورنرز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ  نے کہا کہ برکس ممالک نئی کرنسی بنانا چاہتے اور امریکی کرنسی ڈالر کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، برکس ممالک چینی یوآن کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

ایلون مسک کے محکمے کو کام سے روکنا غلط اور پاگل پن ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر نے کہا کہ ڈالر کو تباہ کرنے کوشش پر برکس ممالک کو 150 فیصد ٹیرف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ سابق صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ وہ اس بارے میں کچھ نہیں کر سکتے، لیکن اب ہم کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ برکس ممالک میں برازیل ، روس، چین، بھارت، ایران اور متحدہ عرب امارات سمیت 10 ممالک شامل ہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.