’سکیورٹی خدشات،‘ شکیرا کو اپنے ہی ملک میں کنسرٹ منسوخ کرنا پڑ گیا

image
کولمبیا کی معروف پاپ گلوکارہ شکیرا کو سکیورٹی تحفظات کی بنیاد پر اپنے ہی ملک میں کنسرٹ منسوخ کرنا پڑ گیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کولمبیا سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ شکیرا سات سال بعد اپنے پہلے ورلڈ ٹور پر ہیں اور جون تک لاطینی امریکہ کے لیے 50 پرفارمنسز کا شیڈیول طے ہے۔

ورلڈ ٹور کے دوران شکیرا کینیڈا اور امریکہ میں بھی کنسرٹس کریں گی۔

کولمبیا میں ایونٹ آرگنائزر پارامو پریسنٹا نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا کہ 24 فروری کے کنسرٹ کی تیاری کے دوران سٹیج کی چھت کو نقصان پہنچا ہے جو آرٹسٹ کے لیے خطرے کا باعث ہو سکتا ہے۔

کمپنی نے اس امید کا اظہار کیا کہ کنسرٹ کو دوبارہ شیڈیول کیا جائے گا جو پیر کو کولمبیا کے شہر میڈلین کے اینٹاناسیو سٹیڈیم میں منعقد ہونا تھا۔

شکیرا نے گزشتہ روز جمعے کو اپنے آبائی شہر بارانکیلا میں شاندار پرفارمنس دی تھی۔

گزشتہ اتوار کو پیرو کے دارالحکومت لیما میں ہونے والا کنسرٹ بھی سپرسٹار کو منسوخ کرنا پڑا تھا۔ شکیرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرپوسٹ میں بتایا تھا کہ پیٹ میں درد کی وجہ سے وہ ہسپتال میں داخل ہیں اور ڈاکٹرز نے انہیں پرفارم کرنے سے منع کیا ہے۔

شکیرا نے لکھا ’میں بہت اداس ہوں کہ آج سٹیج پر نہیں جا سکوں گی۔‘

شکیرا نے ورلڈ ٹوور کا آغاز 11 فروری کو برازیل سے کیا تھا جس کے بعد انہوں نے پیرو میں پرفارم کرنا تھا تاہم ایک دن ہسپتال میں گزارنے کے بعد اگلے روز وہ سٹیج پر موجود تھیں۔

48 سالہ پاپ گلوکارہ اپنے کیریئر میں چار مرتبہ گریمی ایوارڈ جیت چکی ہیں اور دنیا بھر میں ان کے 9 کروڑ ریکارڈ فروخت ہو چکے ہیں۔

شکیرا سب سے زیادہ شہرت پانے والی لاطینی آرٹسٹ ہیں۔

گلوکارہ کے ورلڈ ٹور کی ویب سائٹ کے مطابق شکیرا نے 26 اور 27 فروری کو کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں کنسرٹ کرنا ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.