ٹرمپ کا افغان طالبان سے امریکی اسلحہ واپس لینے کا اعلان

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان طالبان سے امریکی اسلحہ واپس لینے کا اعلان کردیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ افغانستان کو امداد دینے پر اعتراض نہیں مگر طالبان سے امریکی اسلحہ واپس لینا ہوگا۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکا افغانستان کو ماہانہ ڈھائی ارب ڈالر امداد دے رہا ہے، طالبان سے اسلحہ واپس لینا ہوگا چاہے اس کے لیے انہیں مزید رقم ہی کیوں نہ دینی پڑے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ طالبان کو امریکی گاڑیوں اور اسلحہ کے ساتھ پریڈ کرتا دیکھ کر مجھے بہت غصہ آتا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ امریکا سے اچھا اور نیا فوجی سازو سامان تو طالبان کے پاس رہ گيا ہے اور طالبان ٹینکوں، گاڑیوں، ہتھیاروں اور جدید ٹیکنالوجی سمیت امریکی فوجی سامان فروخت کررہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.