نیوزی لینڈ فاتح،دفاعی چیمپئن پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگیا

image

چیمپئنز ٹرافی گروپ اے کے اہم میچ میں نیوزی لیںڈ نے بنگلہ دیش کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ پاکستان اور بنگلہ دیش ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔

ویرات کوہلی نے جو کیا ہمیں اس پر کوئی حیرانی نہیں،روہت شرما

راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 236رنز بنائے،نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف 46.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

نیوزی لینڈ کے رچن روندرا112رنز بنا کر نمایاں رہے،ٹام لیتھم 55،ڈیون کانوے30 اورگلین فلپس نے 21رنز بنائے،کین ولیمسن 5اور ول ینگ صفر پر آؤٹ ہوئے۔

شاٹ سلیکشن خراب تھی جس کا نقصان ہوا،محمد رضوان

بنگلہ دیش کی جانب سے نجم الحسین شانتو 44رنز بنا کر نمایاں رہے،ذاکر علی 45اور رشاد حسین نے 26 رنز بنائے،نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل نے 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جو میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔

گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جبکہ پاکستان اور بنگلہ دیش چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ہیں۔

 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.