مکہ مکرمہ کے با برکت آسمان تلے ایک نئی شروعات۔۔ اداکار عمر شہزاد نے سادگی سے شادی کرلی

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہور ماڈل و اداکار، عمر شہزاد نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ وہ اب رشتہ ازدواج میں منسلک ہو چکے ہیں۔

حالیہ دنوں میں شوبز کی دنیا شادیوں کے رنگوں سے سجی ہوئی ہے، پہلے ماورا حسین اور امیر گیلانی کی جوڑی نے شادی کا اعلان کیا، پھر کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی نے سب کو حیران کیا۔ ان کے بعد، احمد علی اکبر اور ماہم بتول کی شادی کی باری آئی۔

اب، عمر شہزاد نے اپنی زندگی کی ایک اور شروعات کا اعلان کیا ہے، لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کا یہ اعلان بھی حرم شریف کی پُرکشش فضا میں ہوا ہے۔ اداکار نے اپنی شادی کی خوشخبری شیئر کرتے ہوئے بیت اللہ کے سامنے کھڑے ہو کر اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

ان تصاویر کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے ایک خوبصورت قرآنی آیت لکھی ہے جس کا مفہوم ہے: "اور ہم نے تمہیں جوڑے میں پیدا کیا"۔ عمر شہزاد نے لکھا کہ "مکہ مکرمہ کے بابرکت آسمان تلے ایک نئی شروعات، اللّٰہ کرے کہ ہماری زندگی اُس کی رحمت، شفقت اور ایمان کے سایے میں ترقی کرے"۔

واضح رہے کہ عمر شہزاد نے اپنی پوسٹ میں اہلیہ کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.