37 سال بعد گووندا اور سنیتا آہوجا میں طلاق۔۔ بھارتی میڈیا نے دعوے کے ساتھ وجہ بھی بتا دی

image

بالی وڈ کے معروف اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان 37 سالہ رفاقت کے خاتمے کی خبریں میڈیا میں ہلچل مچا رہی ہیں۔ بھارتی سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ جوڑا اب علیحدگی کے آخری مراحل میں ہے۔

افواہوں کا بازار گرم ہے کہ گووندا کی ایک 30 سالہ مراٹھی اداکارہ سے قربت ان کی ازدواجی زندگی میں دراڑ ڈالنے کا سبب بنی ہے۔ تاہم، نہ تو گووندا اور نہ ہی سنیتا نے ان خبروں کی تصدیق یا تردید کی ہے، جس سے قیاس آرائیاں مزید شدت اختیار کر گئی ہیں۔

گووندا اور سنیتا کی کہانی 1987 میں اس وقت شروع ہوئی جب گووندا فلم انڈسٹری میں اپنا نام بنانے کی جدوجہد کر رہے تھے۔ دونوں نے خفیہ طور پر شادی کر لی تھی، جو بعد میں منظرِ عام پر آئی۔ اس جوڑے کے دو بچے ہیں – ایک بیٹا اور ایک بیٹی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کچھ عرصہ قبل ایک انٹرویو میں سنیتا آہوجا نے خود انکشاف کیا تھا کہ وہ اور گووندا زیادہ تر الگ الگ گھروں میں رہتے ہیں۔ اس کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا تھا:

"گووندا کو باتیں کرنے کا بہت شوق ہے، ان کی دن بھر میٹنگز چلتی رہتی ہیں، اور وہ ہمیشہ کسی نہ کسی کے ساتھ گپ شپ میں مصروف ہوتے ہیں۔ اس لیے وہ زیادہ وقت الگ گزارتے ہیں۔"


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.