بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا اور ان کی بیوی سنیتا آہوجا کے درمیان علیحدگی کی خبریں ایک نیا موضوع بن گئی ہیں، جس پر سوشل میڈیا اور فلمی صنعت کے حلقوں میں بے شمار باتیں کی جا رہی ہیں۔
کہا جا رہا ہے کہ یہ جوڑی کچھ عرصے سے الگ رہ رہی ہے اور سنیتا آہوجا نے علیحدگی کا نوٹس بھی بھیجا ہے۔
تاہم، سپر اسٹار گووندا نے ان افواہوں کو زیادہ اہمیت نہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب "صرف کاروباری باتیں" ہیں اور وہ اپنی فلموں کی تیاری میں مصروف ہیں۔
گووندا نے ایک بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ، وہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں اور ذاتی معاملات پر بات کرنے کی خواہش نہیں رکھتے۔
ان کے منیجر ششی سنہا نے اس حوالے سے وضاحت دی ہے کہ، کچھ خاندانی اختلافات کی وجہ سے ان کے تعلقات میں مشکلات آئی ہیں، لیکن اس سے زیادہ کچھ نہیں۔
حالانکہ میڈیا میں سنیتا آہوجا کے علیحدگی کے نوٹس کی خبریں گردش کر رہی ہیں، لیکن اس معاملے کی باضابطہ تصدیق اب تک نہیں ہو سکی۔ اس وقت، گووندا اپنے نئے پروجیکٹس میں پوری طرح مصروف ہیں اور جوڑے کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔