میسی سے آٹوگراف مانگنا ریفری کو مہنگا پڑ گیا، پابندی عائد

image

میامی: ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی سے میکسیکن ریفری مارکو انٹونیو اورٹنز ناوا کو آٹو گراف مانگنا مہنگا پڑ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسٹار فٹبالر لیونل میسی سے آٹوگراف مانگنے پر میکسیکن ریفری کو کنفیڈریشن آف نارتھ، سینٹرل امریکہ اینڈ کیریبیئن ایسوسی ایشن فٹبال کی جانب سے 6 ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی۔

کونکاکاف فٹبال چیمپئنز کپ کے دوران 19 فروری کو انٹر میامی اور سپورٹنگ کنساس سٹی کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ جس میں انٹر میامی نے ایک صفر سے کامیابی حاصل کی۔

اس میچ کے بعد میکسیکن ریفری نے قریبی معذور رشتے دار کے لیے لیونل  میسی سے آٹو گراف کی درخواست کی۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی ، قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا

انتظامیہ نے اس صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کہا کہ میکسیکن ریفری کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ جسے ریفری نے تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگ لی۔ تاہم ریفری کو 6 ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.