افغانستان نے سنسنی خیز مقابلے میں انگلینڈ کو شکست دیکر چیمپئنز ٹرافی سے باہر کردیا

image

چیمپئنزٹرافی گروپ بی کے اہم میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کو شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 326 رنز کا ہدف دیا جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 317 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔

اپوزیشن کی کانفرنس ضرور ہوگی،شاہدخاقان عباسی

انگلینڈ کی اننگز

انگلینڈ کے جو روٹ120رنز بنا کر نمایاں رہے،بین ڈکٹ اور جوز بٹلر نے 38،38 رنز کی اننگز کھیلی،جیمی اوورٹن 32اورہیری بروک نے 25رنز بنائے،جوفراآرچر 14،فل سالٹ 12 اورلیام لیونگ اسٹون10رنز بنا پائے،جیمی اسمتھ 9 ،عادل رشید5 اورمارک ووڈ نے2رنز بنائے۔

افغانستان کی بائولنگ

افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی نے 5وکٹیں حاصل کیں،محمد نبی2،فضل حق فاروقی،راشد خان اور گلبدین نائب کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی،شاندار177 رنز بنانے پر ابراہیم زدران پلیئر آف دی میچ قرارپائے۔

قبل ازیں  ٹاس افغانستان نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، افغانستان کی ٹیم نے مقررہ اوور میں 7 وکٹوں کے  نقصان پر 325رنز بنائے۔

لاہور، چیمپیئنز ٹرافی کی سیکیورٹی ڈیوٹی سے غیر حاضری پر100سے زائد اہلکار برطرف

افغانستان کی اننگز

افغان اننگز کی خاص بات ابراہیم زدران کے شاندار 177 رنز تھے ،ان کی اننگز میں 12 چوکے اور6 چھکے شامل تھے،رحمت اللہ گرباز نے 6،صدیق اللہ اتل 4،رحمت شاہ 4،حشمت اللہ شاہدی 40،عظمت اللہ اورکزئی 41 ،محمد نبی نے 40رنز کی اننگز کھیلی۔

انگلینڈ کی بائولنگ

انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 3کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا،لیونگ اسٹون 2 ،عادل رشید اورجیمی اوورٹن کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

معاشی استحکام کیلئے نجی شعبے کو آگے آنا ہوگا،وفاقی وزیر خزانہ

ابراہیم زدران کا اہم کارنامہ

افغانستان کے ابراہیم زدران چیمپئنزٹرافی میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے بیٹسمین بن گئے،ابراہیم زدران نے انگلینڈ کیخلاف میچ میں بین ڈکٹ کا 165 رنز کا ریکارڈ اپنے نام کیا،نیوزی لینڈ کے ناتھن آسٹل نے 2004 میں امریکا کے خلاف 145 رنز بنائےتھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.