سشمیتا سین کس کے ساتھ شادی کرنے والی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

image

ماضی میں اپنے معاشقوں کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی ادھیڑ عمر سابق مس یونیورس اور بولی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے کہا ہے کہ وہ شادی کرنا چاہتی ہیں لیکن شادی کرنے کے لائق کوئی شخص ملے گا، تب ہی وہ رشتہ ازدواج میں بندھ سکیں گی۔

ماضی میں سشمیتا سین کے تعلقات متعدد افراد کے ساتھ رہے ہیں اور گزشتہ کچھ عرصے سے وہ خود سے کم عمر ماڈل روہمن شال سے بھی تعلقات کی وجہ سے خبروں میں رہی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک شادی کی دعوت میں شرکت کی، جس کے بعد انہوں نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات بھی دیے۔

’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق مداحوں نے انسٹاگرام پر اداکارہ سے متعلق سوالات کیے جب کہ ایک مداح نے ان سے شادی سے متعلق بھی سوال پوچھا۔

شادی کے سوال پر سشمیتا سین کا کہنا تھا کہ وہ درست اور صحیح شریک حیات کی تلاش میں ہیں جب کہ وہ خود بھی شادی کرنے کی خواہش مند ہیں۔

سشمیتا سین نے جواب دیا کہ شادی ایسے نہیں ہوتی، شادی کے لائق کوئی شخص ملے گا، تب ہی شادی ہو سکے گی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام جواب میں مزید لکھا کہ بہت رومانوی انداز میں تو دل کے رشتے بنتے ہیں، دل تک بھی تو بات پہنچنی چاہیے۔

سشمیتا سین نے لکھا کہ شادی بھی کرلیں گے لیکن پہلے شادی کے لائق کوئی شخص تو مل جائے۔

اگرچہ اداکارہ نے شکوہ کیا کہ انہیں شادی کے لائق کوئی شخص نہیں مل رہا اور وہ شادی کی خواہش مند بھی ہیں لیکن انہوں نے ہونے والے شریک سفر سے متعلق کوئی خصوصیات بیان نہیں کیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.