معروف بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر معروف گلوکار و اداکار نک جونس اپنی بیٹی مالتی میری کےساتھ پہلی بار تھیٹر پہنچ گئے۔
نک جونس ان دنوں اپنی پہلی براڈوے پروڈکشن"دی لاسٹ فائیو ایئرز" کے لیے پُرجوش ہیں، جو مارچ میں تھیٹرزپر پیش کی جائے گی۔ تھیٹرکے دورے کے موقع پر نک نے اپنی فیملی کے ساتھ چند خوبصورت لمحات بھی سوشل میڈیاپر شیئر کیے ہیں۔