مشہور گلوکارہ کا ایکس اکاونٹ ہیک ہوگیا

image

شریا گھوشال اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ہیک ہونے کی وجہ سے پریشان ہوگئیں اور انہوں نے اکاؤنٹ ہیک ہونے کے حوالے سے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کے ذریعے اطلاع دی۔

گلوکارہ نے اپنے دوستوں اور مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ 'گزشتہ ماہ فروری کی 13 تاریخ سے میرا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہے، میں نے اپنی صلاحیت کے مطابق ایکس کی ٹیم سے رابطہ کرنے کی پوری کوشش کی۔ ہے لیکن مجھے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ 

گلوکارہ نے کہا کہ اکاؤنٹ لاگ ان نہ کرنے کی وجہ سے میں اپنے اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ بھی نہیں کرسکتی۔

شریا گھوشال نے سب سے درخواست کی کہ اکاؤنٹ سے کسی بھی قسم کے آنے والے میسج پر یقین نہ کیا جائے اور لنک کھولنے سے پرہیز کیا جائے یہ فراڈ ہوسکتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.