معروف گلوکارہ کار حادثے میں چل بسیں

image

گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد گلوکارہ اینجی اسٹون کار حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔

معروف گلوکارہ اینجلہ لاورن براؤن اینچی اسٹون کے نام سے مشہور تھیں، جو یکم مارچ کو ایک کار حادثے میں جان کی بازی ہار گئیں، ان کی عمر 63 برس تھی۔

میوزک انڈسٹری میں گہرے نقوش چھوڑنے والی اینجی اسٹون کو ان کے ہپ ہاپ گروپ The Sequence اور R&B ہٹ گانوں جیسے Wish I Didn’t Miss You کی وجہ سے جانا جاتا تھا۔

گلوکارہ کی کار کو حادثہ ایک 18 وہیلر ٹرک کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔

ان کی بیٹی لادی ڈائمنڈ نے سوشل میڈیا پر افسوسناک خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری ماں چلی گئی۔

اینچی اسٹون 18 دسمبر 1961 کو کولمبیا جنوبی کیرولائنا میں پیدا ہوئی تھیں، انہوں نے 10 سولو البمز ریلیز کیے اور 3 بار گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد ہوئیں، انہوں نے موسیقی کے علاوہ ٹی وی اور فلم میں بھی کام کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.