کم سے کم میں دوسروں کی فیملی کو نہیں بیچتا۔۔ رجب بٹ نے فہد مصطفیٰ کی نقل اتارتے ہوئے تنقید کا کرارا جواب دے دیا

image

"ٹی وی چینلز مجھے نشانہ بناتے ہیں اور میری ویڈیوز کو ایسے کیپشنز کے ساتھ شیئر کرتے ہیں جیسے میں نشے میں ہوں یا کسی کے زیرِ اثر ہوں۔ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ ایسا کیوں کیا جا رہا ہے، لیکن یہ سوشل میڈیا پر روز کا معمول بن چکا ہے۔ اسی وجہ سے میں اکثر اپنا فون ایئرپلین موڈ پر رکھتا ہوں تاکہ اس غیر ضروری اور منفی توجہ سے بچ سکوں۔"

"جہاں تک فہد مصطفیٰ کی بات ہے، تو مجھے ان کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں، لیکن میں ایسے لوگوں کو عزت نہیں دے سکتا جو سینئر ہونے کے باوجود غیر پیشہ ورانہ رویہ اختیار کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ فیملی ویلاگرز اپنے خاندانوں کو 'بیچ' دیتے ہیں، لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ شوبز انڈسٹری میں بھی بہت سے لوگ دوسروں کے خاندانوں کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ میں اپنی محنت سے اپنا مواد بناتا ہوں اور کسی کے ذاتی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔"

پاکستانی یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر رجب بٹ جنہیں انٹرنیٹ پر ہمیشہ تنازعات میں گھرا پایا جاتا ہے، ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ کبھی ٹک ٹاکر عمر بٹ کے ساتھ جھگڑا، تو کبھی ٹی وی چینلز کی جانب سے طنزیہ کیپشنز— لیکن اس بار انہوں نے چپ توڑ دی ہے!

رجب بٹ کے مطابق، بڑے میڈیا ہاؤسز ان کی شخصیت کو منفی انداز میں پیش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا، "یہ لوگ میری ویڈیوز کے ساتھ ایسے مضحکہ خیز کیپشنز لگاتے ہیں جیسے میں کسی نشے میں دھت ہوں۔ میں نے کبھی ایسا کچھ نہیں کیا، لیکن مجھے مسلسل ایک متنازعہ شخصیت کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔"

اداکار فہد مصطفیٰ کی جانب سے یوٹیوبرز اور فیملی ویلاگرز پر تنقید کے بعد رجب بٹ نے بھی کرارا جواب دیا۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا، "فہد مصطفیٰ کہتے ہیں کہ فیملی ویلاگرز اپنے خاندانوں کو بیچ دیتے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ شوبز انڈسٹری میں بھی بہت سے لوگ یہی کام کرتے ہیں۔ میں ایسے لوگوں کو عزت نہیں دے سکتا جو خود غیر پیشہ ورانہ رویہ اختیار کرتے ہیں اور دوسروں پر انگلیاں اٹھاتے ہیں۔ فہد مصطفیٰ جب خود اپنے شو میں ہاتھ اٹھا کر کہتے ہیں “مجھے چاہئیں لڑکیاں؟ تب کیا فیملیز ڈسٹرب نہیں ہوتیں؟ کم سے کم میں اپنے گھر میں بیٹھ کر کام کرتا ہوں۔ باقی سب کو پتہ ہے کہ ڈراموں میں کام کیسے ملتا ہے

رجب بٹ نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا، "میں اپنی محنت سے کام کرتا ہوں اور کسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت نہیں کرتا۔ جو لوگ مجھے نیچا دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں، انہیں سوچنا چاہیے کہ وہ خود کہاں کھڑے ہیں۔"

اپنی میوزک ویڈیو میں حرا مانی کے ساتھ کام کرنے پر رجب بٹ نے اداکارہ کی بے حد تعریف کی اور کہا، "حرا مانی بہت پروفیشنل اور مددگار اداکارہ ہیں۔ شوٹنگ کے دوران انہوں نے ہر ممکن طریقے سے میری مدد کی، جس کی وجہ سے میرا تجربہ زبردست رہا۔ ایسے لوگوں کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے جو واقعی اپنے ہنر میں مہارت رکھتے ہیں۔"


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.