کبریٰ خان نے شادی کے بعد پہلی بار کھانے میں کیا بنایا تھا؟ اداکارہ کا دلچسپ جواب

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے حال ہی میں اپنی شادی شدہ زندگی کے دلچسپ لمحات شیئر کیے اور مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے شادی کے بعد پہلی بار کیا پکایا تھا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول گیم شو ’جیتو پاکستان‘ میں کبریٰ خان نے بطور مہمان شرکت کی، جہاں ان کا زبردست استقبال کیا گیا۔ دورانِ شو، میزبان فہد مصطفیٰ نے ان سے پوچھا، "شادی کے بعد سب سے پہلا کھانا کیا بنایا تھا؟" اس پر کبریٰ خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، "میں نے فرنچ ٹوسٹ بنایا تھا!"

یہ جواب سن کر نہ صرف فہد مصطفیٰ بلکہ شو کے تمام شرکا ہنس پڑے۔ فہد نے مزید چھیڑتے ہوئے کہا، "کل ہمارے لیے کچھ پکا کر بھیجو، میں شو میں سب کو دکھاؤں گا اور تمہیں سلامی بھی دی جائے گی!" اس پر کبریٰ نے ہنستے ہوئے حامی بھر لی اور کہا، "ٹھیک ہے، میں کچھ بنا کر لاؤں گی!"

واضح رہے کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی حال ہی میں انجام پائی، اور ان دونوں نے اپنے نکاح کے لیے مسجد الحرام کا انتخاب کیا، جس پر مداحوں نے بے حد خوشی کا اظہار کیا۔

اداکاری کے میدان میں بھی یہ جوڑی کامیاب جا رہی ہے۔ کبریٰ خان پہلے بھی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’نور جہاں‘ میں اپنی شاندار پرفارمنس دے چکی ہیں، جبکہ ان کے شوہر گوہر رشید اس وقت ’اے دل‘ میں ایک منفی کردار نبھا رہے ہیں، جسے ناظرین بے حد پسند کر رہے ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.