چین نے امریکہ کی 15 ایسی کمپنیوں پر پابندی عائد کی جو کہ بیک وقت سول اور ملٹری استعمال کی اشیا بناتی ہیں۔ ادھر امریکہ کی جانب سے چین، میکسیکو اور کینیڈا کی درآمدات پر ٹیرف لاگو ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ صدر ٹرمپ دنیا بھر سے اپنے ملک میں برآمد ہونے والی مختلف اشیا پر مزید ٹیرف لگانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
- کینیڈا ، چین اور میکسیکو پر ٹیرف کا اطلاق ہو گیا ہے لیکن امریکی صدر اب مزید اشیا اور ممالک ٹیکس لگانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
- وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ یوکرین کو دی جانے والی عسکری امداد روک رہا ہے۔
- جرمنی کے شہر مینہیم کے مرکزی علاقے میں ایک گاڑی کو ہجوم پر چڑھانے کے واقعے کے باعث دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
- برطانیہ کی فضا اور پانیوں پر روس کا خطرہ منڈلا رہا ہے، ہم یوکرین کے ساتھ کھڑے ہیں: برطانوی وزیرِ اعظم
- پاکستان کی وزارتِ داخلہ کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں ایف سی کے قافلے پر خودکش حملے میں ایک اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔
اگر ٹرمپ نے تجارتی جنگ جاری رکھی تو اس کے تلخ انجام تک لڑیں گے: چین