بجلی کے تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات میں کمی لائے ہیں، اویس لغاری

image

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کے تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات میں کمی لائے ہیں۔ اور عوام کو سستی بجلی کی فراہمی پہلی ترجیح ہے۔

وزیر توانائی اویس لغاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی ہیں۔ اور عوام کو سستی بجلی کی فراہمی پہلی ترجیح ہے۔ پچھلے سال جون میں بجلی کی قیمت 48 روپے 70 پیسے تھی۔ اور آج بجلی کی قیمت 4 روپے 96 پیسے کم ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف قسم کی کیٹیگریز کے اندر اس کے اثرات مختلف ہوئے ہیں۔ اور 104 آئی پی پیز میں سے 18 حکومت کے ہیں جبکہ 5 آئی پی پیز کو ہم نے بند کر دیا ہے جو فرنس آئل پر تھے۔

یہ بھی پڑھیں: معیشت کی بہتری کیلئے نوجوان اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں، اسحاق ڈار

اویس لغاری نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی معاہدوں سے ایک ہزار 333 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔ اور توانائی کے شعبے میں آئندہ 4 سال میں گردشی قرض کا خاتمہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے حالات میں بھی ہم نے بجلی سہولت پیکج دیا۔ تاہم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے گردشی قرضے میں ایک ہزار 580 ارب روپے کا اضافہ کیا۔ اس اضافے کو زیرو پر لے کر جانا وزیر اعظم شہباز شریف کا حکم ہے۔

وزیر توانائی نے کہا کہ صنعتی اور زرعی شعبے کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ اور بجلی کے تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات میں کمی لائے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.