26 نومبر احتجاج ، تحریک انصاف کے مزید 52 کارکنوں کی ضمانت منظور ، رہائی کا حکم

image

26 نومبر احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور دیگر الزامات سے متعلق کیسز میں پی ٹی آئی کے مزید 52 کارکنوں کی ضمانت منظور کر لی گئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے 5،5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض پی ٹی آئی کے کارکنوں کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا۔

بشریٰ بی بی کے وکلاء نے ایک اور مقدمہ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی

جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق درخواست گزار ملزمان ایف آئی آر میں نامزد نہیں۔ درخواست گزار ملزمان کو تفتیش مکمل ہونے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا۔ بادی النظر میں ملزمان کے خلاف مزید انکوائری کا کیس ہے۔

فیصلے کے مطابق ملزمان پر الزام کا تعین صرف شواہد ریکارڈ کرنے کے بعد کیا جا سکتا ہے۔ ملزمان کے وکیل کے مطابق ملزمان کا مقدمے کے ساتھ تعلق نہیں جوڑا جاسکا۔ پراسیکوٹر نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان گھناؤنے جرم میں ملوث ہیں۔

سنگجانی جلسہ کیس ، اعظم سواتی کی ضمانت منظور ، رہا کرنے کا حکم

پراسیکیوشن عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہی کہ ملزمان ضمانت کی شرائط پر عمل نہیں کریں گے جس پر عدالت نے تمام 52 ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.